شرائط و ضوابط

بروقت نیوز ڈاٹ کام کی شرائط و ضوابط

کو استعمال کرنے کے لیے آپ پر نیچے دی ہوئی شرائط کا اطلاق ہوگا اور یہ اطلاق آپ کے پہلی بار استعمال کے ساتھ ہی شروع ہو جائے گا۔
آپ بروقت نیوز ڈاٹ کام کو اس شرط پر استعمال کر رہے ہیں کہ آپ اسے صرف قانونی طور پر جائز مقاصد کے لیے استعمال کریں گے اور کسی دوسرے کے حقوق پر اثر انداز نہیں ہوں گے، اور کسی دوسرے شخص کےبروقت نیوز ڈاٹ کام سے مستفید اور لطف اندوز ہونے کے حقوق کو متاثر نہیں کریں گے۔ اس ویب سائٹ پر جو رویے ممنوع ہیں ان میں کسی دوسرے شخص کو ڈرانا دھمکانا، اسے ذہنی دباؤ کا شکار کرنا یا اس کے لیے دقت کا سبب بننا، فحش یا خیر اخلاقی مواد بھیجنا اور سائٹ پر جاری بحث و مباحثے کو معمول کے مطابق نہ چلنے دینا شامل ہیں۔

اس ویب سائٹ کے تمام جملہ حقوق بشمول کاپی رائٹس، ٹریڈ مارک، ڈیزائن کے حقوق، پراپرٹی رائٹس اور اس ویب سائٹ پر شائع ہونے والے تمام مواد کے جملہ حقوق بروقت نیوز ڈاٹ کام کے نام محفوظ ہیں۔ آپ سے توقع کی جاتی ہے کہ آپ بروقت نیوز ڈاٹ کام پر شائع ہونے والے مواد کو کسی بھی صورت میں اپنے ذاتی اور غیر کاروباری استعمال کے علاوہ نہ تو نقل کریں گے، نہ کسی دوسری جگہ شائع کریں گے۔

اس معاہدے کے ذریعے آپ اس بات کے بھی پابند ہوں گے کہ آپ بروقت نیوز ڈاٹ کام پر پائے جانے والے مواد کو سوائے ذاتی اور غیر تجارتی مقاصد کے، اسے نہ تو اڈاپٹ کریں گے، نہ تبدیل کریں گے اور نہ ہی اس مواد سے کو ئی اخذ شدہ ( ڈیری ویٹ) مواد تیار کریں گے۔ ذاتی اور غیر تجارتی مقاصد کے علاوہ اس مواد کو کسی دوسرے مقصد کے لیے استعمال کرنے کے لیے آپ کو پہلے بروقت نیوز ڈاٹ کام سے اس کی تحریری اجازت لینا ہو گی۔

بروقت نیوز ڈاٹ کام پر آپ کا مواد
آپ اپنی کسی بھی قسم کی تحریر (نیوز‘ انٹرویو) تخلیقات (بشمول تحریر، تصاویر، گرافکس، ویڈیو اور آڈیو) جب بروقت نیوز ڈاٹ کام کے ساتھ شیئر کریں گے تو آپ اس بات سے اتفاق کر رہے ہوں گے کہ بروقت نیوز ڈاٹ کام آپ کے مواد کو بلامعاوضہ کسی بھی شکل میں استعمال کر سکتا ہے، اور آپ بروقت نیوز ڈاٹ کام کو یہ حق دیتے ہیں کہ وہ اپنی آپریشنل اور ادارتی وجوہات کے پیش نظر آپ کے مواد کو دنیا بھر میں اپنے پروگراموں اور ویب سائٹس پر استعمال کر سکتا ہے۔ مخصوص حالات میں بروقت نیوز ڈاٹ کام کو یہ حق بھی حاصل ہوگا کہ وہ آپ کے مواد کو کسی تیسرے فریق کے ساتھ بھی شیئر کر سکتا ہے۔

آپ کے مواد کے کاپی رائٹس آپ کے پاس ہی رہیں گے اور ہمارے ساتھ شیئر کرنے کے ساتھ ساتھ آپ کو یہ حق حاصل رہے گا کہ آپ اپنے مواد کو جس طرح سے چاہیں استعمال کر سکیں گے اوراپنا مواد کسی دوسرے فریق کے ساتھ بھی شیئر کر سکیں گے۔

بروقت نیوز ڈاٹ کام کو اپنا مواد بھجواتے ہوئے آپ اس بات کی تصدیق کر رہے ہوتے ہیں کہ آپ کا مواد آپ کی اپنی تخلیق ہے، اس مواد سے کسی کی تضحیک نہیں ہو رہی، اس مواد سے قانون کی خلاف ورزی نہیں ہو رہی اور یہ کہ آپ بروقت نیوز ڈاٹ کام کو مندرجہ بالا ضروریات اور ترجیحات کے تحت یہ حق دیتے ہیں کہ بروقت نیوز ڈاٹ کام آپ کے مواد کو استعمال کر سکتی ہے۔ آپ اس بات کی بھی تصدیق کر رہے ہوں گے آپ کے مواد میں جس کسی شخص کا ذکر ہے اسے (اور سولہ برس سے کم عمر کی صورت میں اس کے والدین یا سرپرست کو) اس بات پر کوئی اعتراض نہیں ہے۔

براہ کرم بروقت نیوز ڈاٹ کام کو بھجوانے کے لیے کس بھی قسم کے مواد کی تیاری کے دوران کسی قسم کا کوئی خلاف قانون کام نہ کیجیے۔

خبروں سے متعلق مواد بھیجتے وقت اس بات کا خیال رکھیے کہ بروقت نیوز ڈاٹ کام یہ مواد اپنے دیگر بین الا قوامی شراکت دار اداروں کے ساتھ بھی شیئر کر سکتا ہے۔

بروقت نیوز ڈاٹ کام پر شائع ہونے والے فورم ، مثلاً میسیج بورڈز اور بلاگز وغیرہ میں حصہ لینے کے لیے آپ کو رجسٹریشن کرانا پڑے گی۔ رجسٹر کراتے وقت آپ ہمیں جو بھی ذاتی کوائف دیں گے وہ بروقت نیوز ڈاٹ کام کے پاس محفوظ رہیں گے اور ہم انہیں اپنی پرائیویسی پالیسی کے تحت ہی استعمال کریں گے۔

غیر قانونی یا قابل اعتراض مواد
اس قسم کا کوئی بھی مواد جو غیر قانونی ہو، جس سے کسی کو ڈرایا دھمکایا جائے، تضحیک آمیز ہو، گالی گلوچ والا ہو، کسی کو نقصان پہنچا سکتا ہو، عریانی پر مبنی ہو، جنسی مقاصد رکھتا ہو، کسی کے لیے نسلی لحاظ سے قابل اعتراض ہو یا اور کسی حوالے سے قابل اعتراض ہو، ایسے مواد کو قبول نہیں کیا جائے گا۔
ہم اس بات کو یقینی بنانے کی کوشش کرتے ہیں کہ بروقت نیوز ڈاٹ کام پر شائع ہونے والا مواد طباعت کے وقت درست ہو، تاہم بروقت نیوز ڈاٹ کام اس مواد میں غلطی، کمی یا مواد کے کبھی بھی غیردرست ہونے کا ذمہ دار نہیں ہوگا۔ بروقت نیوز ڈاٹ کام اپنا یہ حق محفوظ رکھتی ہے کہ وہ آپ کے بھیجے ہوئے مواد کو جب چاہے ضائع کر دے یا بروقت نیوز ڈاٹ کام پر کھولے گئے کسی اکاؤنٹ کو جب چاہے بند کر دے۔