عمران خان ! ہم ناجائز حکومت گرانے آرہے ہیں، مولانا فضل الرحمان

پاکستان

اسلام آباد(بروقت نیوز) جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ عمران خان کی ناجائز حکومت کو بہت برداشت کرلیااب مزید وقت نہیں دیں گے ہم اس حکومت کو گرانے آرہے ہیں۔ایک ٹی وی پروگرام کو انٹرویو دیتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ شروع دن سے کہتے رہے ہیں کہ موجود حکومت یہودی ایجنڈے کی ترویج پر عمل پیرا ہے اور اس مقصد کے لیے قادیانیوں کی لابی کو اقتصادی کونسل میں شامل کیا گیا جب کہ اسرائیل کو تسلیم کرنے کی مضبوط آوازیں بھی اٹھیں جس پر احتجاج کیا گیا تو یہ آوازیں اب بند ہوگئیں۔ اٹھارویں ترمیم کے معاملے پر مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ موجودہ حکومت اٹھارویں ترمیم میں ردوبدل کی طاقت نہیں رکھتی اور نہ ہی ترمیم کے لیے اس کے پاس مطلوبہ تعداد موجود ہے، بنیادی طور پر وفاق کو چاہیے کہ وہ صوبوں کو مستحکم کرے لیکن فیڈریشن ایک طرف صوبائی خودمختاری پر یقین رکھتی اور دوسری طرف ان یونٹس کو مضبوط بھی نہیں کرتی، صوبوں کو ان کے حقوق دے کر واپس لینا اور صوبائی خودمختاری ختم کرنے کی کوشش کی گئی تو نیا بحران پیدا ہوگا۔ جے یو آئی ف کے سربراہ نے کہا کہ ہم عمران خان کی ناجائز حکومت کو گرانے کے لیے آرہے ہیں، اپوزیشن جماعتیں ناجائز حکومت کے خلاف کھڑی ہوں گی اور حالات ایسے بن رہے ہیں کہ پی پی اور (ن) سمیت تمام اپوزیشن جماعتیں متحد ہوجائیں گی، ماضی میں عمران خان نے کسی کے کہنے پر دھرنے دیے تھے جو کہ ناکام ہوگئے کیونکہ وہ ایک جائز حکومت کے خلاف آئے تھےجب کہ اب تمام لوگ ناجائز حکومت کے خلاف اکٹھے ہورہے ہیں، ہم حالات اور عام آدمی کی آواز ہیں ، دیگر سیاسی جماعتوں کے کارکن بھی ہمارے جلسوں میں آرہے ہیں ، ان کی دلی ہمدردیاں بھی ہمارے ساتھ ہیں۔

0Shares

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *