بھارتی فضائیہ کے دفترمیں آگ بھڑک اٹھی

دنیا سے

نئی دہلی(بروقت نیوز رپورٹ) بھارت کے شہر نئی دہلی میں قائم کثیر المنزلہ عمارت میں آگ بھڑک اٹھی ہے ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اس عمارت میں انڈین ایئرفورس کا برانچ آفس قائم ہے ، ساتھ ہی ساتھ یہاں وزارت برائے پانی اور سیورج، وزارتِ جنگلات ،وزارت برائے سماجی انصاف اور نیشنل ڈیزاسٹر رسپانس فورس کے دفاتر بھی قائم ہیں۔ اس عمارت کو سنہ 2016 سے پریاورن بھون کے نام سے بھی پکارا جاتا ہے۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ آگ اس قدر شدید ہے کہ اسے بجھانے کے لیے 24 فائر ٹینڈرز اپنی کارروائی میں مسلسل مشغول ہیں۔ کہا جارہا ہے کہ آگ پر قابو پا لیا گیا ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ آگ وزارتِ سماجی انصاف کے دفتر سے شروع ہوئی اور دیکھتے ہی دیکھتے اس نے پوری منزل کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ واقعے میں ایک سیکیورٹی افسر زخمی ہوا ہے جسے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ فائر ڈیپارٹمنٹ کے مطابق انہیں آگ لگنے کا الرٹ مقامی وقت کے مطاقب صبح 8:30 پر موصول ہوا۔ یہ عمارت لودھی روڈ نامی انتہائی مصروف سڑک پر واقع ہے اور اسے اہم سرکاری عمارات کا درجہ حاصل ہے۔ یاد رہے کہ کچھ روز قبل کورل باغ کیعلاقے میں ایک ہوٹل میں بھی ہولناک آگ بھڑک اٹھی تھی جس میں سترہ جانیں ضائع ہوئی تھیں۔

0Shares
Tagged

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *