بھارتی آبدوز کی پاکستان میں دراندازی کی کوشش ناکام بنادی گئی

پاکستان

کراچی (بروقت نیوز) پاک بحریہ نے دشمن کو منہ توڑ جواب دیتے ہوئے بھارتی آبدوز کی جانب سے سمندری حدود کی خلاف ورزی کی کوشش ناکام بناتے ہوئے اسے پاکستان کے پانیوں میں داخل ہونے سے روک دیا۔ واضح رہے کہ بھارت اس سے پہلے پاکستان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کر چکا ہے جس کا اسے دندان شکن جواب دیا گیا اس کے بعد سمندری محاذ پر بھی ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاک بحریہ نے اپنے سمندری زون میں موجود بھارتی آبدوز کا سراغ لگا کر اْسے پاکستان کے پانیوں میں داخل ہونے سے روک دیا۔ پاک بحریہ نے اعلیٰ پیشہ ورانہ مہارتوں کے ساتھ ہر دم چوکنا رہتے ہوئے بھارتی آبدوز کی اپنی موجودگی کو خفیہ رکھنے کی ہر کوشش کو ناکام بنادیا۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق امن قائم رکھنے کی حکومتی پالیسی کو مد نظر رکھتے ہوئے بھارتی آبدوز کو نشانہ نہیں بنایا گیا جو پاکستان کی امن پسندی کا غماز ہے، اس واقعہ سے سبق حاصل کرتے ہوئے بھارت کو بھی امن کی طرف راغب ہونا چاہیے، پاک بحریہ کا جدید ٹیکنالوجی سے لیس بھارتی آبدوز کا سراغ لگا لینا بھارتی بحریہ کی ناکامی ہے، نومبر 2016 کے بعد یہ دوسرا موقع ہے جب پاک بحریہ نے بھارتی آبدوزکا سْراغ لگایا۔

0Shares

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *