کراچی : ناظم آباد دونمبر کے قریب چپل مارکیٹ کے نیچے کھودی گئی سرنگ برآمد

پاکستان

کراچی(بروقت نیوز)کراچی کے علاقے ناظم آباد دونمبر کے قریب چپل مارکیٹ کے نیچے کھودی گئی سرنگ برآمد ہوئی ہے۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے ناظم آباد 2 نمبر کے قریب چپل مارکیٹ کے نیچے سے کھودی گئی سْرنگ برآمد ہوئی ہے۔گزشتہ روز سروس روڈ پر کھڑی گاڑی زمین میں دھنس گئی جس کے بعد سرنگ کا انکشاف ہوا۔ اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچی۔پولیس کا کہنا ہے کہ سرنگ دکانوں کے قریب واقع گھر میں کھودی گئی، گھر پر چھاپہ مارا گیا تو وہاں تالہ تھا۔ابتدائی طور پر پولیس کا کہنا ہے کہ سرنگ کی کھدائی پانی کی چوری کیلئے کی گئی۔سرنگ اور پانی کی چوری کا مقدمہ واٹر بورڈ کی مدعیت میں تھانہ رضویہ میں نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کیا گیا ہے-

0Shares

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *