کراچی ،ڈاکوئوں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق

پاکستان

کراچی(بروقت نیوز)کراچی کے علاقے ہجرت کالونی میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق،ڈاکو فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے،ایس ایس پی ساؤتھ پیر محمد شاہ کے مطابق کراچی کے علاقے ہجرت کالونی میں3پولیس اہلکار موٹرسائیکل پر گشت پر تھے کہ اہلکاروں نے موٹرسائیکل پر سوار مشکوک افراد کو دیکھ کر روکنے کی کوشش کی جس پر ملزمان فائرنگ کرتے ہوئے فرارہوگئے۔ملزمان کی گولی پولیس اہلکارجہانگیر کے سینے میں لگی، زخمی اہلکار نے موقع پر ہی دم توڑ دیا،مقتول جہانگیر سول لائن تھانے میں تعینات تھا،جبکہ آئی جی سندھ کلیم امام نے ایس ایس پی ساؤتھ سیواقعے کی رپورٹ طلب کرلی ہے-

0Shares
Tagged

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *