پی ایس ایل فو ر : لاہور میں ہونے والے3 میچز بھی کراچی منتقل

کھیل کھلاڑی

اسلام آباد(بروقت نیوز) پی ایس ایل فور کے آخری آٹھ میچز جو کہ پاکستان میں اس بار کرائے جانے کا اعلان کیا گیا تھا جن میں سے پانچ میچز کراچی جب کہ تین میچ لاہور قذافی سٹیڈیم میں کرانے کا اعلان کیا گیا تھا اب پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے یہ فیصلہ تبدیل کر دیا گیا ہے اور احسان مانی چیئرمین پی سی بی نے یہ اعلان کیا ہے کہ لاجسٹک چیلنجز (لاجسٹک فلائٹس میں تاخیر) کی وجہ سے لاہور میں ہونے والے تمام تین میچز اب کراچی کے سٹیڈیم میں ہونگے اور ساتھ ساتھ یہ بھی کہا جا رہا ہےکہ لاہور میں ہونے والے میچز کی خریدی گئی تمام ٹکٹس کے پیسے شائقین کو واپس کر دیئے جائیں گے اور ساتھ ساتھ یہ بھی سننے کو مل رہا ہے کہ شاید 10 کو کراچی کے شائقین اب ایک ٹکٹ میں دو میچ دیکھ سکیں ۔

0Shares
Tagged

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *