وطن پر جان نچھاور کرنیوالے شہید عبدالرب اور خرم علی کی نماز جنازہ ادا

پاکستان

ڈی جی خان(بروقت نیوز) وطن پر جان نچھاور کرنیوالے شہید عبدالرب اور شہید خرم علی کی نمازجنازہ کے بعد آبائی علاقوں میں سرکاری اعزاز کے ساتھ تدفین کر دی گئی دفاع وطن کے لیے اپنی جان نچھاور کرنیوالے ڈیرہ غازی خان کے دونوں سپوتوں شہید عبدالرب اور شہید خرم علی کے جسد خاکی ان کے آبائی گھروں میں پہنچا دئیے گئے۔ شہید عبدالرب کا جسد خاکی تونسہ کے آبائی علاقے بستی نتکانی پہنچایا گیا تو علاقہ مکینوں نے ایمبولینس پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں ۔شہید خرم علی کی نماز جنازہ بھی ادا کر دی گئی شہید خرم علی کے ایک اور بھائی رمیز علی بھی پاک فوج میں نائیک اور آجکل سیاچن میں تعینات ہیں۔ ان کی آمد کے بعد شہید خرم علی کی نماز جنازہ ادا اور بعد ازاں تدفین کی گئی وطن کی خاطر جان نچھاور کرنے والے دونوں سپاہی ڈیرہ غازی خان کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھتے ہیں، دونوں شہداء کی کی نماز جنازہ میں لواحقین ، عزیز و اقارب اور اہل علاقہ کی بڑی تعداد کے علاوہ پاک فوج کے افسران اور جوانوں نے بھی شرکت کی، بعد ازاں انہیں فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کردیا گیا۔]=

0Shares
Tagged

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *