مودی کو ایک اور جھٹکا ، اہم رہنما پارٹی چھوڑنے لگے

دنیا سے

نئی دہلی(بروقت نیوز )پلوامہ حملہ کے بعد بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی پاکستان کے خلاف کارروائی اور اس کے بعد منہ کی کھانے کے بعد اس کی ساکھ نہ صرف دنیا میں خراب ہوئی ہے بلکہ اس کے اپنے ملک بھارت میں بھی اس کے پارٹی رہنما اسے چھوڑ کر دوسری پارٹیوں میں جانے لگے ہیں۔ بھارتیہ جنتہ پارٹی کی ناراض رکن پارلیمنٹ ساوتری نے پارٹی چھوڑ دی ہے اور بی جے پی کی ریف جماعت کانگرس میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔تفصیلات کے مطابق بی جے پی کی سابق رہنما ساوتری بائی نے دسمبر میں پارٹی کی پالیسی سے اختلاف کرتے ہوئے عہدے سے استعفیٰ دیدیا تھا جس کے بعد اب انہوں نے کانگرنس میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔پارٹی کے سربراہ راہول گاندھی نے انہیں پارٹی میں خوش آمدید کہا اور ان کے گلے میں پارٹی جھنڈا بھی پہنایا۔دوسری جانب بھارتی فوج نے معصوم کشمیریوں پر ظلم کے پہاڑ توڑ دیئے ہیں ، ہنداڑہ کے علاقے میں بھارتی فوج کا محاصرہ تیسرے روز بھی جاری ہے اور 60 گھنٹوں کے محاصرکے دوران دو کشمیر ی شہری شہید ہو گئے ہیں۔

0Shares
Tagged

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *