معاشرہ طلاق کی وجوہات جانے بغیر صرف خاتون کو قصور وار ٹھہرا تا ہے ‘متیرا

شوبز ستارے

لاہور(بروقت نیوز)اداکارہ متیرا نے کہا ہے کہ ہمارے معاشرے میں مطلقہ خاتون کو اچھی نظر سے نہیں دیکھا جاتا بلکہ اسے گالی کی طرح سمجھاجاتاہے،لوگ طلاق کی وجوہات جانے بغیر صرف خاتون کو قصور وار ٹھہرا تے ہیں جوظلم ہے۔ اپنے ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ میاں بیوی میں علیحدگی کی صورت میں مرد پر انگلی نہیں اٹھائی جاتی بلکہ تمام تر ذمہ داری صرف اور صرف خاتون پر عائد کر دی جاتی ہے۔انہوں نے کہا کہ اس معاملے میں تصویر کا ایک رخ نہیں دیکھنا چاہیے بلکہ دونوں طرف کا جائزہ لینا چاہیے اور پھر فیصلہ کرناچاہیے۔ انہوں نے کہا کہ طلاق پر صرف خاتون کی زندگی اجیرن ہوتی ہے۔ طلاق کا معاملہ آج سے نہیں صدیوں سے چلاآرہا ہے اورہمارے دین میں بھی اس کی گنجائش موجود ہے کہ اگرکسی کا نبھا نہ ہو سکے تو وہ علیحدگی اختیار کر لے۔انہوں نے کہا کہ میرے بارے میں بھی لوگ مختلف طرح کی باتیں کرتے ہیں لیکن مجھے ان کی رتی برابر پرواہ نہیں۔

0Shares
Tagged

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *