لاہور ایئرپورٹ اتوار کی صبح آپریشنل کر دیا گیا

پاکستان

لاہور(بروقت نیوز)پاک بھارت کشیدگی کے باعث بند ہونے والے علامہ اقبال انٹر نیشنل ایئرپورٹ کو اندرون اور بیرون ملک پروازوں کے لیے کھول دیا گیا۔پاک بھارت کشیدگی کے باعث بند ہونے والے علامہ اقبال انٹر نیشنل ائرپورٹ کو 4 مارچ کو دوبارہ شروع کرنے کا اعلان کیا گیا تھاتاہم سول ایو ایشن اتھارٹی نے ایئرپورٹ کو اتوار صبح 6 بجے سے آپریشنل کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ اس سلسلے میں ایک نوٹم نمبر 0215 جاری کر دیا ہے جس کے مطابق اتوار کی صبح 6 بجے سے لاہور ائرپورٹ کو اندرون اور بیرون ملک پروازوں کے لیے کھول دیا گیا سول ایوی ایشن اتھارٹی نے تمام فضائی کمپنیوں اور ائرپورٹ پر کام کرنے والے تمام اداروں کو اگاہ کر دیا ہے۔ایئرپورٹ حکام نے مسافروں سے کہا ہے کہ وہ فلائیٹ انکوائری کی معلومات حاصل کرکے ائرپورٹ جائیں۔

0Shares
Tagged

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *