ریال میڈرڈ، چیلسی کے سابق اسٹار نیکولس پاکستان کے دورے پر 5 مارچ کو پہنچیں گے

کھیل کھلاڑی

میڈرڈ (بروقت نیوز) اسپین کے مشہور فٹ بال کلب ریال میڈرڈ اور انگلش کلب چیلسی کے سابق فرانسیسی اسٹار کھلاڑی نیکولس انیلکا 5 مارچ کو پاکستان آئیں گے اور اسلام آباد میں پاکستان فٹ بال فیڈریشن (پی ایف ایف) کے صدر سید اشفاق شاہ سے ملک میں فٹ بال کو بہتر کرنے کیلئے 20 نکاتی ایجنڈے پر تبادلہ خیال کریں گے۔نیکولس انیلکا کا پاکستان کا دورہ ٹچ اسکائی گروپ کے تحت ہونے والے ورلڈ سوکر اسٹار 2019 کا حصہ ہے اور یہی گروپ رواں سال جنوری میں سابق عظیم فٹ بالر لوئس فیگو اور ریکارڈو کاکا کو بھی پاکستان لایا تھا-

0Shares

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *