جنو بی پنجاب میں غربت مکائوکے لئے7 ارب65کروڑروپے جاری

پاکستان

لاہور (بروقت نیوز) پارلیمانی سیکرٹری پنجاب چوہدری محمد عدنان نے کہا ہے کہ جنو بی پنجاب میں غربت مکائوکے لئے7 ارب65کروڑروپے جاری کردئے گئے ہیں، وزیراعظم پاکستان عمران خان کی قیادت میں پنجاب میں نئے پاکستان کی تعمیر و ترقی کے لیے ڈویلپمینٹ سیکٹر میں نئے پروگرام اور پالیسیوں پر کام ہو رہا ہے اور اس پنجاب میں بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری کرنے کے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔بیرونی سرمایہ کاروں کی مدد سے پنجاب میں مختلف شعبہ ہائے زندگی میں سرمایہ کاری کے لیے بھرپور اقدامات کیے جا رہے ہیں، انہوں نے کہاکہجنو بی پنجاب سے غربت اور افلاس کا خاتمہ کریں گے، خدمت ِ انسانیت ہے اور یہ ایسا جذبہ ہے جس میں کسی اختیارات کی ضرورت نہیں ہوتی۔انہوں نے کہا کہ دنیا میں فلاحی کام کرنے والوں کے پاس کیا اختیارات تھے لیکن انہوں نے اپنی ساری زندگی خدمت انسانیت کے لئے وقف کر رکھی ۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں خدا کا شکر ادا کرنا چاہئے کہ آج حکومت بے وسیلہ افراد کے ساتھ کھڑ ی ہے۔معاشرے میں حصول تعلیم اور صحت مہیا کرنا حکومت کا فرض ہے اور یہ عوام کا بنیادی حق بھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت عوام کو ضروریات زندگی کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے ہر ممکن کوششیںکررہی ہے۔ نئی حکومت نے ملک میں ایک نئی سوچ پیدا کی ہے ، ہم درد مندلوگ ہیں، کسی غریب کی مدد کرنا، اس کے آنسو پونچھنا ہمارا شیوا ہے-

0Shares
Tagged

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *