بھارتی جیل میں قتل ہونیوالے شاکراللہ کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی

پاکستان

سیالکوٹ(بروقت نیوز)شاکراللہ کے جسد خاکی کو جسر والا میں آبائی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا ، ان کی میت گزشتہ شب ڈسکہ پہنچائی گئی تھی۔شاکر اللہ کو بھارتی جیل میں قید مشتعل بھارتیوں نے قتل کردیا تھا۔شاکر اللہ کا تعلق سیالکوٹ کی تحصیل ڈسکہ کے نواحی گاوں جسر والا سے ہے۔ شاکر اللہ کی میت ہفتے کو واہگہ بارڈ پر پاکستانی حکام کے حوالے کی گئی تھی۔ رینجرز نے شہید کی میت کو قومی پرچم میں لپیٹ کر ایمبولینس میں رکھا گیا تھا،اس موقع پران کے بھائی شہزاد غم سے نڈھال تھے۔شاکر اللہ 2003ئ￿ میں شکر گڑھ کے علاقے میں میلہ دیکھنے گئے اور غلطی سے سرحد عبور کرگئے تھے۔پلوامہ واقعے کے بعد انتہا پسندہند ئو ں نیشاکر اللہ کو بھارتی جیل میں قتل کردیاتھا۔

0Shares
Tagged

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *