بھارتی جارحیت : گورنر پنجاب نے برطانوی اور یورپی اراکین پارلیمنٹ کو خط لکھ دیا

پاکستان

لاہور (بروقت نیوز) گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے پاک بھارت کشیدگی پر بر طانوی اور یورپی اراکین پار لیمنٹ کو خط لکھ دیا ‘گورنر پنجاب نے اراکین پار لیمنٹ کو بھارتی جارحیت اور انکے جنگی جنون کے بارے میں آگا ہ کر دیا جبکہ اراکین پار لیمنٹ سے امن کے قیام اور بھارت کے جنگی جنون کے خاتمے کیلئے کردار ادا کرنے کا مطالبہ بھی کر دیا ۔ تفصیلات کے مطابق اتوار کے روز بر طانوی پار لیمنٹ کے سابق رکن و گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور کی جانب سے بر طانوی پار لیمنٹ اور یورپی پار لیمنٹ کے اراکین کو ایک خط لکھا گیا ہے جس میں کہا کہ یورپی اور برطانوی پارلیمنٹ پاک بھارت کشیدگی کے خاتمے اور امن کے لیے اہم کردار ادا کر سکتی ہیں کسی بھی ملک کیلئے جنگ شروع کر نا آسان ہوتا ہے لیکن پھر اس جنگ کو ختم کر نا کسی کے بس میں نہیں ہوتا عراق اور افغانستان جیسی مثال موجود ہے کہ وہاں شروع ہونیوالی جنگیں آج بھی ختم نہیں ہوسکیں ۔ خط میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان اور افواج پاکستان نے بھارت کو امن کا پیغام دیا ہے اور پاکستان نے بھارتی پائلٹ کو بھی جذبہ خیر سگالی کے تحت ہی رہا کیا ہے ‘پاک بھارت کشیدگی پلوامہ حملے کے بعد شروع ہوئی ہے حالانکہ پاکستان نے بھارت سے بار بار کہا ہے کہ اگر بھارت کے پاس پلوامہ واقعے میں پاکستان کے بارے کوئی ثبوت ہیں تو وہ دیںہم ایکشن لیں گے بد قسمتی سے بھارت صرف الزام تر شیاں کر رہا ہے اسکے پاس کسی قسم کا کوئی ثبوت ہے اور نہ ہی اس نے پاکستان کو کوئی ثبوت دیا ہے ۔گور نر پنجاب نے خط میں مزید کہا کہ نر یندر مودی انتخابات میں کامیابی کیلئے پاک بھارت کشیدگی اور جنگی جنون کو ہوا دے رہا ہے بھارت نے امن اور مذاکرات کی کسی پیشکش کا جواب نہیں دیا اور آج بھی ہندوستان ہٹ دھرمی پر قائم ہے اور اگر پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ ہوگی تواس سے صرف دونوں ممالک ہی نہیں پورا خطہ متاثر ہو گاپاکستان اور بھارت دونوں ملک ایٹمی طاقت ہیں اور ایٹمی طاقتوں کے مابین جنگ کی باتیں تشویشناک ہیں۔ چوہدری محمدسرورنے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف سب سے زیادہ قر بانیاں افواج پاکستان اور عوام نے دیں ہیں اور ہر ہم واضح کر دینا چاہتے ہیں کہ اگر بھارت کوئی جار حیت کر یگا تو پاکستان اپنے دفاع کو یقینی بنائے گا اور پاکستان کے دفاع اور خودمختاری پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کریں گے-

0Shares
Tagged

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *