بھارتی انتہا پسندوں کی شعیب ملک کی بھارت میں داخلے پر دھمکی

پاکستان کھیل کھلاڑی

پاکستان زندہ باد کہنے والے کو تلنگانہ اور حیدر آباد میں نہیں آنے دیں گے:رہنما بی جے پی راجہ سنگھ

حیدر آباد دکن ( بروقت نیوز) ورلڈ کپ میں پاکستان کو باہر نکالنے میں ناکامی کے بعد بھارتی انتہا پسندوں نے پاکستانی کرکٹرز کو نشانے پر رکھ لیا۔حکمران جماعت بی جے پی کے ریاست تلنگانہ سے رکن اسمبلی راجہ سنگھ نے بھارتی چینل سے بات چیت میں کہا کہ شعیب ملک نے ہمارا پاکستان زندہ باد کا ٹویٹ کیا جس سے من کو تکلیف ہوئی اس لیے ایسے شخص کو تلنگانہ اور حیدر آباد میں نہیں آنے دیں گے۔راجہ سنگھ نے کہا کہ انہوں نے وزیر اعلیٰ تلنگانہ سے مطالبہ کیا ہے کہ ثانیہ مرزا کو ریاست کی برانڈ ایمبیسڈر کے عہدے سے ہٹایا جائے، جب ثانیہ مرزا کے شوہر ’ ہمارا پاکستان زندہ باد‘ کا ٹویٹ کرسکتا ہے تو یہ تو ہمارے دیس کی بیٹی ہے ، یہ کم از کم بھارت زندہ باد کا ٹویٹ تو کرہی سکتی ہے، اسے ہم تلنگانہ ریاست کا برانڈ ایمبیسڈر نہیں رہنے دیں گے ، اسے ہم ہمارے پیسے سے موج مستی نہیں کرنے دیں گے، ہم نہیں چاہیں گے کہ ہمارے پیسے کسی پاکستانی بہو پر خرچ ہوں۔یاد رہے کہ پاک فضائیہ کی کامیاب کارروائی کے بعد شعیب ملک نے مسرت کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان کے حق میں نعرہ لگایا تھا جب کہ اپنے ایک ٹویٹ میں ثانیہ مرزا نے بھارتی پائلٹ کی واپسی پر خوشی کا ظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’’ونگ کمانڈر ابھی نندن حقیقی ہیرو ہے،ثانیہ مرزا نے بھارتی پائلٹ کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے جس ہمت، عظمت اور بہادری کا مظاہر کیا اس پر سارا بھارت سیلوٹ پیش کرتا ہے۔

0Shares
Tagged

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *