اوپن یونیورسٹی نے روزگار کے متلاشی افراد کے لئے مختصر دورانیہ کے 11۔سرٹیفیکیٹ کورسسز متعارف کردئیے

پاکستان

تمام پروگرامز کے داخلہ فارم اور پراسپیکٹس یونیورسٹی ویب سائٹ پر موجود ہیں

اسلام آباد (بروقت نیوز)علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے بہتر معاشی مستقبل کے منتظرنو جوانوں اور روزگار کے متلاشی افراد کے لئے مختصر دورانیہ کے 11۔سرٹیفیکیٹ کورسسز متعارف کردئیے ہیں ٗ ان میں اللسان العربی)ابتدائی عربی کورس(ٗ عربی بول چال ٗ لغت القرآن ٗ فرنچ آن لائن ٗ ٹیکنیکل کورسسز ٗ سرٹیفکیٹ ان لائبریرین شپ ٗ شارٹ ٹرم تعلیمی پروگرامز ٗ زرعی کورسسز ٗ ٹیکنیکل اینڈ ددکیشنل ٹریننگ کورسز)اوپن ٹیک پروگرام(ٗ انڈسٹریل ٹریننگ پروگرام)دورانیہ ایک ماہ(ٗ سرٹیفیکٹ کورس ان لٹریسی اینڈ نان فارمل ایجوکیشن)صرف راولپنڈی اور اسلام آباد کے لئے(اور ایڈوانسڈ انڈسٹریل ٹریننگ ان آٹومیشن اینڈ پراسس کنٹرول برائے انجنئیرز ٗ ٹیکنالوجسٹ ٗ ڈپلومہ ہولڈرز ٗ ایف اے/ایف ایس سی اور اسکلڈ پرسنز کے لئے کورسسز شامل ہیں۔ عمومی تعلیمی اسناد اور ڈگریاں رکھنے کے باوجود بیروز گاری کے مسئلے کا سامنا کرنے والوں کے لئے یہ ایک نادر موقع ہے۔ ان پروگرامز کی تکمیل سے انہیں اندرون و بیرون ملک روزگار کے بہتر مواقع حاصل ہوسکیں گے۔ڈائریکٹر شعبہ داخلہ کے مطابق وائس چانسلر ٗ پروفیسر ڈاکٹر ضیاء القیوم کی ہدایت پر یونیورسٹی ترجیحی بنیادوں پر پاکستانی معاشرے کی سماجی و معاشی بہتری کو پیش نظر رکھتے ہوئے نئے تعلیمی پروگرامز تیار کررہی ہے تاکہ اوپن یونیورسٹی سے تعلیم اور پیشہ ورانہ عملی مہارتوں پر مشتمل تربیتی پروگرامز کی تکمیل کے بعد وہ بہتر معاشی مواقع حاصل کرسکیں۔میٹرک سے پی ایچ ڈی تک تمام پروگرامز کے پراسپکٹس اور داخلہ فارم یونیورسٹی کی ویب سائٹ www.aiou.edu.pkپر موجود ہیں۔ داخلہ فارم جمع کرنے کی آخری تاریخ 5۔مارچ مقرر کی گئی ہے۔

4Shares
Tagged

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *