شاہینوں کا بزدل بھارت کو رات کی بجائے دن کی روشنی میں جواب ‘ پائلٹ جل کر راکھ

پاکستان

اسلام آباد (بروقت نیوز) شاہینوں کا بزدل بھارت کو دن کی روشنی میں جواب ،پوری دنیا بھارتی طیاروں کا جلتا ہوا مبلہ دیکھ رہی ہے، پاک فضائیہ نے رات کے اندھیرے میں حملہ کرنے والے بزدل بھارت کے دو طیارے دن کی روشنی میں مار گرائے۔پاکستان نے جب صبح سویرے دشمن کے دو جہازوں کو نشانہ بنا کر مار گرایا تو اس میں موجود دو پائلٹ جل کر راکھ ہو گئے جن کی تصویر واضح نظر آ رہی ہے۔ دو روز قبل بھارتی فضائیہ نے رات کے اندھیر میں لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کی لیکن بمشکل تین منٹ ہی رہ پایا اور بھاگنے والی کی یہی نہیں بدحواسی کی حالت میں پے لوڈ بھی گرا گیا۔لیکن دلچسپ بات یہ ہے کہ بھارتی فضائیہ نے خالی گھروں پر بم گرائے اور جنگل پر حملہ کیا۔اس طرح بھارت ڈرامہ کرتے ہوئے جھوٹی خوشی منانے لگ گیا۔لیکن پاکستان نے بھارت کو کر دکھایا کہ اصل میں دشمن پر حملہ کرنا کیا ہوتا ہے۔پاک فضائیہ نے رات کے اندھیرے میں حملہ کرنے والے بزدل بھارت کے دو طیارے دن کی روشنی میں مار گرائے۔جب کہ پاکستانی عوام کی طرف سے پاک فضائیہ کو سلیوٹ پیش کیا جا رہا ہے اور کہا جا رہا ہے کہ ہمیں اپنی فضائیہ پر پورا بھروسہ ہے۔وہ کسی بھی بھارتی جارحیت ککا بھرپور جواب دے۔سوشل میڈیا صارفین نے اس پر اپنی آرا کا اظہار کیا ہے اور کہا کہ پاک فضائیہ نے بھارت کو بتا دیا کہ ا صل حملہ دن کی روشنی میں ہوتا ہے اور اب پوری دونیا بھارتی طیاروں کا جلتا ہوا ملبہ دیکھ رہی ہے۔عالمی میڈیا نے تو بھارت کی پاکستان میں مبینہ کاروائی کو جھوٹا قرار دے ہی دیا تھا یہاں تک کہ ان کی اپنی عوام بھی بھی سوال کر رہی تھی کہ لاشیں کہاں ہیں؟۔لیکن پاکستان نے جو حملہ کیا وہ دن کی روشنی میں کیا ہے جو ساری دنیا دیکھ رہی ہے۔

7Shares

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *