امریکہ پاکستانی مصنوعات کا سب سے بڑا خریدار بن گیا

صنعت و تجارت

اسلام آباد(بروقت نیوز)رواں مالی سال اب تک امریکا پاکستانی مصنوعات کا سب سے بڑا خریدار رہا جب کہ برطانیہ دوسرے اور چین تیسرے نمبر پر رہے۔اسٹیٹ بینک کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق امریکا نے رواں مالی سال کے ابتدائی سات مہینوں میں پاکستان سے 2 ارب 36 کروڑ ڈالر مالیت کا سامان خریدا ہے۔سات مہینوں میں پاکستان کی مجموعی برآمدات میں امریکی خریداری کا حصہ 17 فیصد رہا۔اسی عرصے کے دوران برطانیہ نے پاکستان سے ایک ارب 3 کروڑ 86 لاکھ ڈالر جب کہ چین نے ایک ارب 3 کروڑ 18لاکھ ڈالر کا سامان خریدا۔مرکزی بینک کے اعداد وشمار کے مطابق پاکستانی مصنوعات کے دس بڑے خریداروں نے مجموعی برآمدات کا 63 فیصد مال خریدا ہے۔

0Shares

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *