دہشتگردی تو بھارت میں بھی موجود ہے، اکشے کمار

شوبز ستارے

پلوامہ واقعہ کا الزام پا کستا ن پر لگا نا درست نہیں، بیا ن

ممبئی(بروقت نیوز) بالی ووڈ کے خطروں کے کھلاڑی اکشے کمار کا کہنا ہے کہ دہشتگردی تو بھارت میں بھی موجود ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکارخطروں کے کھلاڑی اکشے کمار کی ایک وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔ صحافی کی جانب سے پوچھا گیا کہ جب بھی دہشتگردی کا زکر ہوتا ہے تو نام پاکستان کا آتا ہے جس پراکشے کمارنے کہا کہ ایسا بالکل بھی نہیں ہے۔اداکارنے کہا کہ دہشتگردی تو بھارت سمیت مختلف ممالک میں بھی موجود ہے۔ دہشت گردی کبھی بھی ملک میں نہیں ہوتی بلکہ دہشتگردی تو ملک میں موجود کچھ لوگ پھیلاتے ہیں۔واضح رہے کہ اس وقت پورے بھارت میں پلوامہ خودکش حملے سے متعلق پاکستان پر الزام عائد کیا جارہا ہے جس کی پاکستان کی جانب سے سختی سے تردید کی جاچکی ہے-

0Shares

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *