سندھ بھر میں ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال کا چوتھا روز،مریض رل گئے

پاکستان

کراچی (بروقت نیوز)شہر قائد سمیت سندھ بھر میں چوتھے روز بھی ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال اور احتجاج جاری رہا ،تنخواہوں اور مراعات میں اضافے کے لیے صوبے بھر کے سرکاری اسپتالوں میں ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال اور احتجاج چوتھے روز میں داخل ہوگیا ۔کراچی کے سول، جناح اور این آئی سی ایچ سمیت مختلف اسپتالوں میں او پی ڈیز اور وارڈز میں کام بند رہا ،جس کے باعث علاج و معالجے کے لیے آنے والے مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے اور مریض نجی اسپتالوں کا رخ کرنے پر مجبور ہیں۔ٹھٹھہ اور جیکب آباد سمیت صوبے کے دیگر اضلاع میں بھی ینگ ڈاکٹرز اپنیمطالبات کے حق میں احتجاج کررہے ہیں جس کے باعث اسپتالوں میں کام بند ہے۔ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کا مؤقف ہے کہ سندھ حکومت نے مطالبات تسلیم کرنے کی یقین دہانی کرائی تھی لیکن اس پر عملدرآمد نہیں ہوا اور اس حوالے سے کسی قسم کا کوئی نوٹی فکیشن بھی جاری نہیں کیا گیا ہے۔

0Shares

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *