سندھ : نجی آن لائن ٹیکسی سروسز کو قانون کے دائرے میں لانے کا فیصلہ

صنعت و تجارت

کراچی (بروقت نیوز) سندھ حکومت نے نجی آن لائن ٹیکسی سروسز کو قانون کے دائرے میں لانے کا فیصلہ کر لیا۔صوبائی حکومت کے محکمہ ٹرانسپورٹ اینڈ ماس ٹرانزٹ نے نجی آن لائن ٹیکسی سروسز کو قانونی بنانے کے لیے موٹر وہیکل آرڈیننس میں کی جانے والی ترامیم تیار کر لی ہیں۔محکمہ ٹرانسپورٹ کی جانب سے ان ترامیم کو منظوری کے لیے وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو بھجوا دیا گیا ہے۔موٹر وہیکل آرڈیننس میں ترامیم کی سمری کے مطابق نجی آن لائن ٹیکسی سروسز کمرشل تصور ہوں گی اور ان کی گاڑیاں قانون کے بغیر نہیں چل سکیں گی۔قانونی سمری میں کہا گیا ہے کہ آن لائن ٹیکسی کمپنیوں کو اپنی سروسز جاری رکھنے لیے سندھ حکومت کو ٹیکسز بھی ادا کرنے ہوں گے۔اس حوالے سے وزیر ٹرانسپورٹ سندھ اویس قادر شاہ کا کہنا تھا کہ آن لائن ٹیکسی سروسز کو محکمہ ٹرانسپورٹ کے قوانیں پر عمل کرنا پڑے گا اور گاڑیاں رجسٹرڈ کرانی پڑیں گی۔

0Shares

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *