پاکستان : 40 اور 25 ہزار کے پرائز بانڈ بند کرنے کا فیصلہ

پاکستان صنعت و تجارت

اسلام آباد(بروقت نیوز) پاکستان نے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف )ایکشن پلان کے تحت وفاق کے لئے مقرر کردہ تمام اہداف حاصل کرلیے ہیں ،تاہم صوبوں سے متعلق کچھ اہداف حاصل نہیں ہوسکے۔تفصیلات کے مطابق حکومت نے ایف اے ٹی ایف کیلئے فنکشنل اسٹریٹجی تیار کرلی ہے جو بروز اتوار 17فروری سے فرانسیسی دارالحکومت پیرس میں شروع ہونیوالے مذاکرات میں پیش کی جائیگی۔پاکستان اور فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف)کیساتھ مذاکرات کے لئے وفاقی سیکریٹری خزانہ عارف احمد خان کی سربراہی میں اعلی سطحی وفد ہفتہ کو پیرس روانہ ہوگا۔وفد میں ایف آئی اے ،نیکٹا اور ایف بی آر سمیت دیگر متعلقہ اداروں کے حکام شریک ہیں ،البتہ وفد میں صوبوں کا کوئی نمائندہ شامل نہیں۔ مذاکرات میں پاکستانی ٹیم منی لاڈرنگ کے خاتمے کیلیے اٹھائے جانیوالے اقدامات بارے بریفنگ دے گی۔پہلے مرحلے میں 15فروری سے ملک بھر میں 40 ہزار روپے مالیت کے نئے انعامی بونڈز کا اجرا روک دیا ہے ،دوسرے مرحلے میں 40ہزار اور 25ہزار روپے مالیت والے انعامی بونڈز ختم کرکے صارفین سے واپس لیے جائیں گے اور انکی جگہ رجسٹرڈ سرٹیفکیٹس و بونڈز جاری کیے جائیں گے۔

8Shares

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *