ارباز اور ملائکہ کے بیٹے آرہان خان کی بالی وڈ میں انٹری

آپ کے کالم پاکستان دلچسپ و عجیب دنیا سے سائنس کی ایجادات شوبز ستارے صحت اور خوراک صنعت و تجارت کھیل کھلاڑی

ممبئی: (بروقت نیوز) سلمان خان کے بھتیجے 16 سالہ آرہان فلم ’’دبنگ 3‘‘ میں اسٹنٹ ڈائریکٹر ہونگے، ارباز خان اور ملائکہ اروڑا میں علیحدگی ہو چکی ہے تاہم وہ دونوں اپنے بیٹے کی بالی وڈ میں انٹری کے حوالے سے پُرجوش ہیں۔

نامور بالی وڈ اداکارہ ملائکہ اروڑا اور ارباز خان کے بیٹے آرہان خان فلم ’’دبنگ 3‘‘ کے ذریعے بالی وڈ میں انٹری دے رہے ہیں۔ بالی وڈ میں سلمان خان کو نئے اداکار اور اداکاراؤں کا گاڈ فادر کہا جاتا ہے، انہوں نے کترینہ کیف، ڈیزی شاہ اور زرین خان سمیت متعدد نئے چہرے بالی وڈ کو دئیے ہیں اور اب اپنے بھتیجے کو متعارف کرا رہے ہیں تاہم 16 سالہ ارہان خان اداکاری کے شعبے میں نہیں بلکہ ہدایت کاری کے شعبے سے اپنے کیرئیرکی شروعات کر رہے ہیں۔

آرہان خان فلم کے ہدایتکار پربھودیوا کیساتھ بطور اسٹنٹ ڈائریکٹر کام کرینگے۔ ارباز خان اور ملائکہ اروڑا میں علیحدگی ہو چکی ہے تاہم وہ دونوں اپنے بیٹے کی بالی وڈ میں انٹری کے حوالے سے پُرجوش ہیں اور بیٹے کی خوشیوں میں اکٹھے شریک ہوتے ہیں۔

0Shares

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *